بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفاہمت ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے،کسی بھی پارٹی کواس کے حق سے محروم نہیں کرناچاہیے ،مولانافضل الرحمٰن

اسلام آباد(ممتازنیوز )جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ کسی بھی پارٹی کواس کے حق سے محروم نہیں کرناچاہیے ،ماضی میں بھی کہاگیااکثریت نہ آئی تونتائج تسلیم نہیں کریں گے ،بزرگ اوربچے کی سوچ میں فرق نظرآناچاہیے ،بلاول کی سوچ میں بھی یہ فرق نظر آرہاہے ،منگل کومیاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ مفاہمت ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے،باہمی اختلافات کوایک دوسرے کے خلاف استعمال کرناکسی کے لیے بہترنہیں ہوگا،انتخابی ماحول میں تلخی پیدانہیں کرنی چاہیے،ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی انتہاپسندانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ بلاول نے پہلاپیغام تواپنے والد کودیاہے،بزرگ اوربچے کی سوچ میں فرق ہوتاہے ،بلاول کے بیانات میں وہی فرق نظر آرہاہے