پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا رحجان رہا جب کہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔
بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 230 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 600 ہوگیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر تنزلی کا شکار ہوا، ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوئی تھی۔









