روم: مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کا تنازع نے جنگ سے آگے بڑھ کر اب دہشت گردی کا روپ اختیار کر لیا ہے، دونوں طرف کے اس کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں ۔
پوپ فرانسس نے یہ بات روم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی خاندانوں اور غزہ میں رہنے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ فلسطینیوں سے الگ الگ ملاقات کی۔
انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے فوراً بعد سینٹ پیٹرز سکوائر پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ دونوں طرف کے لوگ تکلیف میں ہیں۔آئیے ہم امن کے لیے آگے بڑھیں، سب کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔









