بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں جانی نقصانات، حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس تقریبات منسوخ

 

غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بیت لحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔
بیت لحم میونسپلٹی کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔
کرسمس پر غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
بیت لحم میونسپلٹی کے عملے نے مختلف علاقوں میں پہلے سے کی گئی سجاوٹوں کو بھی ہٹادیا ہے۔
خیال رہے کہ 47 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔