بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی کا تھر منصوبہ کیلئے نواز شریف کے تعاون و کردار کا اعتراف نہ کرنا کم ظرفی ،احسن اقبال

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماوسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے تھر منصوبہ کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے تعاون اور کردار کا اعتراف نہ کرنا کم ظرفی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہاکہ تھر کوئلہ کا منصوبہ جس کا پیپلز پارٹی کریڈٹ لیتی ہے کاغذوں میں گھوم رہا تھا 1988-90، 1993-96 اور 2008-13 کے تینوں پیپلز پارٹی کے ادوار میں اس پر کوئی قابل ذکر عمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی 2013-18 حکومت میں اسے میں نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پہ سی پیک منصوبوں میں شامل کروایا جس سے اس کے لئے فنڈنگ فراہم ہوئی اور یہ خواب حقیقت بن سکا۔ اس کے باوجود کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں تھی چونکہ یہ قومی منصوبہ تھا اس منصوبے کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پہ قومی جذبہ کے تحت صوبائی حکومت کے اشتراک سے سی پیک کے منصوبوں میں آگے بڑھانے میں 2013-18 کے دوران وزارت منصوبندی و ترقی نے بھرپور کردار ادا کیا۔