پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین رمیزراجہ اکثر و بیشتر اپنے متنازع یا دلچسپ بیانات کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں۔
سابق کرکٹر کی جانب سے اب النصر فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ایک عجیب بیان سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں رمیزراجہ کو کرسٹیانو رونالڈو کے ڈائٹ پلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں رمیز راجہ نے کہا کہ ’رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں‘۔
اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ایک خاتون صارف نے ایکس پر اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ کیا کوئی تصدیق کر سکتا ہے کہ یہ سچ ہے؟‘
"Ronaldo's diet plan is curated by scientists at NASA" said Ramiz Raja. Can someone confirm if it's true? 👀 (Whatever is written on the video aren't my thoughts, I'm only posting for his statement) #RamizRaja #CristianoRonaldo pic.twitter.com/RdZUuZQXxX
— Alisha Imran (@Alishaimran111) November 22, 2023
ایکس پر کرکٹ کے ایک فین پیج نے لکھا کہ ’رمیز راجہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ناسا کے سائنسدانوں نے رونالڈو کا ڈائٹ پلان تیار کیا تھا، یہ بصیرت مند کبھی پی سی بی کے چیئرمین ہوا کرتے تھے۔ شکر ہے کہ وہ اب اس پوزیشن میں نہیں رہے ہیں‘۔
Claiming NASA scientists designed Ronaldo's diet plan 🤣, this visionary once chaired PCB. Grateful he's no longer in that position.@TheRealPCBMedia@iramizraja@mirzaiqbal80@SAfridiOfficial@aaliaaaliya@Sikanderbakhts@AHKThoughts@TheRealPCB pic.twitter.com/IfbVX6Ge0l
— Shafqat Rana (@ShafqatRanaa) November 22, 2023
ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا والے بناتے ہیں، رمیز راجہ نے رازسے پردہ اُٹھا دیا۔ کچھ اور دن اگر رمیز راجہ چئیرمین رہ جاتے تو پی سی بی کا ڈائٹ پلان بھی ناسا سے بنوا لیتے‘۔
رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا والے بناتے ہیں ۔ @iramizraja نے راز سے پردہ اُٹھا دیا ۔ کچھ اور دن اگر رمیز راجہ چئیرمین پی سی رہ جاتا تو @TheRealPCB کا ڈائٹ پلان بھی ناسا سے بنوا لیتا ۔@iamamirofficial bruh please listen to him😜😂 pic.twitter.com/Z4Q2kSn9r9
— Gul Xaman (@GulXaman) November 22, 2023
اس سے قبل رمیز راجہ کو لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکار نینا گپتا سے متعلق نسل پرستانہ مذاق پر قہقہہ لگانے کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔









