کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ بلاول بھٹو جمعہ دبئی نہیں گئے ،ایک روز قبل چلے گئے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول ،آصف زرداری کے انٹرویو سے پہلے دبئی چلے گئے تھے ، بلاول بھٹو کی فیملی پہلے سے وہاں موجود ہے، بلاول 30 نومبر کو واپس آکر جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ ٹکٹ جاری کرنے کی اتھارٹی آصف زرداری کے پاس ہے۔









