بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوات: وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جاں بحق

سوات میں کالام پشمال کے مقام پر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں تین سیاح جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح کالام سے واپس آرہے تھے لیکن ابھی تک معلوم نہیں ہوا کہ وین میں کتنے افراد سوار تھے۔