لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
امام الحق نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
امام الحق کے نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی، قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کی۔
Today, we've not only become partners for life but have also solidified the bond of best friendship, which has always been the foundation of our love story. Today, I not only married my best friend ,but also found my forever home in your heart. Keep us in your prayers.💍💫❤️ pic.twitter.com/DXHYqKeAUB
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) November 25, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ اہلیہ کے دل میں ہمیشہ اپنا مقام دیکھا ، ہم نے بہترین دوستی کے بندھن کو مضبوط کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے انمول کی تصاویر انسٹاگرام پر ’امام کی انمول‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی دلہنیا لے آئے، فہیم اشرف کی بارات کے نارووال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔









