تحریک انصاف نے کرک میں ورکرز کنونشن کا اعلان کیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے کرک میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور قائدین اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کرک میں پی ٹی آئی نے آج ضلعی سطح پر کنونشن کا اعلان کیا ہے اور وائس چیئرمین شیر افضل مروت نے بھی کنونشن کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت نہیں دی، اور ضلع نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، تاہم مقامی قائدین اور ورکرز کا ہر صورت آج کنونشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کل بروز اتوار آپ سب نے کرک کنوینشن میں آنا ہے، یہ ہمیں روکیں گے لیکن اللہ کی قسم کرک میں کنوینشن کرکے رہیں گے
شیر افضل خان مروت کا پیغام 🔥 pic.twitter.com/Sks3h1zxyP
— Faisal Khan (@KaliwalYam) November 25, 2023
دوسری جانب انتظامیہ نے کنونشن روکنے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس طلب کرلی ہے اور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے ضلع کے حدود میں داخلہ پوائنٹس پر ناکہ بندیاں کردی ہیں، اور تھری ایم پی او اور 144 کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔








