بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آغوش کالج مری کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، تمغہ جات اور سرٹیفکیٹ تقسیم

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے تحت سال 2022-2023 میں منعقد ہونے والے انٹر سکولز مقابلوں میں آغوش کالج مری کی ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس سلسلے میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں، ڈائریکٹوریٹ اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، تمغہ جات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی اور چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔
یاد رہے، آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔یاد رہے آغوش کالج مری، مری ایکسپریس پر اسلام آباد سے 35 کلو میٹرکی مسافت پر واقع ہے۔