بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔