بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نجی ٹی وی کے مالک کا سمٹ بینک کے 25فیصد شیئرز خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال نے سمٹ بینک کے 25فیصد شیئرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سلمان اقبال مقامی چینل( اے آر وائی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جب کہ ان کے پاس کراچی کنگز کے نام سے ایک کرکٹ ٹیم بھی ہے ۔اینکر کے مطابق سلمان اقبال یہ شیئرز دو روپے اکاون پیسے فی شیئر خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ریگولیٹری منظوری کے بعد ہی یہ ٹرانزیکشن مکمل ہوگی۔