بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرح گوگی کا ضمیر جاگ گیا اور وہ سب کچھ بتانے کو تیار ہیں ،سینئر اینکر پرسن کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئر اینکر پرسن منیب فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ فرح گوگی کا ضمیر جاگ گیا ہے اور وہ سب کچھ بتانے کو تیار ہیں ۔ایک پروگرام میں منیب فاروق نے کہا کہ فرح گوگی کاضمیرجاگ چکا ہے اور اب ڈیل ڈھونڈ رہی ہیں۔ فرح گوگی بہت کچھ بتانے ہر طرح کا تعاون کرنے اور ساری تفصیلات جو کچھ ہوا جیسے وہا سب بتانے کو تیار ہیں۔، منیب فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کیلئے ایک بڑی کاروباری شخصیت محفوظ راستہ اور گارنٹی مانگ رہی ہے لیکن گارنٹی مل نہیں رہی۔

دوسری جانب نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس میں فرح گوگی کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق فرح گوگی اور احسن جمیل گجر نے بچوں کے نام پر بھی اثاثے بنا رکھے ہیں، بیٹے کے نام پر ڈیفنس سمیت دیگر مقامات پر جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق بچوں کے نام پر جائیدادوں اور اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں، جائیدادوں کے ریکارڈ کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خطوط لکھ دیئے۔بچوں کو ذاتی حیثیت میں طلبی کےلئے پراسیکیوشن ونگ سے رائے طلب کر لی ہے ،بچوں کے نام پر بنائے گئے اثاثوں کے ذرائع آمدن کیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات درکار ہیں۔نیب کے مطابق فرح خان، احسن جمیل سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہے ہیں ، ملزمان پر کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کے الزمات ہیں، فرح خان اور احسن جمیل کو متعدد کال اپ نوٹس بھیجے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔