لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے، خود کو کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں رکھنا چاہتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو میں صائم ایوب کا کہنا تھا کہ یہ ایک چیلنجنگ سیریز ہے، دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے،کنڈیشنز کے حساب سے خود کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ میری کوشش میچ ونر بننےکی ہوتی ہے،کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں،کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، میں ہر فارمیٹ کے حساب سے خود کو ڈھالنےکی کوشش کرتاہوں،کوشش ہے جب بھی موقع ملے ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں۔
نوجوان اوپننگ بیٹر نے کہا کہ ہر کھلاڑی خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننےکی کوشش کرتا ہوں، آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں زیادہ کھیلنےکا مزہ آئےگا۔
کسی ایک فارمیٹ کا نہیں کرکٹ اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں: صائم ایوب








