بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کا ایک بار پھر مری میں پڑاؤ کا پروگرام

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ایک بار پھر مری میں پڑاؤ کا پروگرام بنا لیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کل مری کے لئے روانہ ہوں گے، نوازشریف اور مریم نواز مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے، مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، نوازشریف کی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نوازشریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ترتیب دی جا رہی ہیں، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی بھی مری کے لئے روانگی متوقع ہے، پارٹی قائد نوازشریف مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔