لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود کے ولیمے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، تقریب میں کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے شروع ہونے والی امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے، گزشتہ روز (26 نومبر کو) لاہور میں اس جوڑے کے ولیمے کی تقریب منعقدد کی گئی تھی۔
https://twitter.com/IAnmolMehmood/status/1728842936878784834?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1728842936878784834%7Ctwgr%5Ecbfdb6afa051da1a0124e8e46d5cca32eca19877%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2571027%2F16
امام الحق نے اپنے ولیمے کے دن نیلے رنگ کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہنیا انمول دلکش پستہ گرین رنگ کے عروسی لباس میں حسین نظر آئیں۔
https://twitter.com/IAnmolMehmood/status/1728797440000532562?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1728797440000532562%7Ctwgr%5Ecbfdb6afa051da1a0124e8e46d5cca32eca19877%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2571027%2F16
انمول اور امام کے ولیمے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، مصباح الحق، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، انضمام الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، عثمان قادر، عابد علی، کامران اکمل، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان اور قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
PCT IN ONE FRAME.😍❤️ MashaAllah and congratulations @ImamUlHaq12 @IAnmolMehmood cute couple💞 #ImamulHaqwedding pic.twitter.com/rsViW7d45A
— Rameen (@WohiRameenHun) November 26, 2023
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر امام الحق اور انمول کے ولیمے کی تصویر پوسٹ کرکے اس جوڑے کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Shaadi mubarak @ImamUlHaq12 ✨
May this be the start of lifelong moments of love and happiness. Good luck. pic.twitter.com/8Ug4KFppE8
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 26, 2023
واضح رہے کہ امام الحق اور انمول محمود کی شادی کی تقریبات آغاز 21 نومبر کو ناروے میں ہونے والی مہندی کی تقریب سے ہوا تھا، 23 نومبر کو لاہور میں اس جوڑے کی قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بابراعظم، عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل، مشتاق احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
25 نومبر کو امام الحق اور انمول محمود نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔









