بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نامعلوم افراد نے گزشتہ شام مجھ پرحملہ کیا،تیزاب پھینکا،شہزاداکبر

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہزاد اکبرنے کہاکہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا، حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا،پیر کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں شہزاد اکبرنے کہاکہ پولیس اور ایمرجنسی سروسزبروقت موقع پر پہنچیں کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے،شہزاداکبرنے کہاکہ میری اہلیہ اوربچوں کونقصان پہنچا میں زخمی ہوں ،میری حالت خطرے سے باہرہے ،میں ان حملوں سے نہیں گھبرائوں گا۔حملہ میری انگلینڈ کی رہائش گاہ پرکیاگیاجہاں میں جلاوطن ہوں۔