بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے آخر کار عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑ دی

 لاہور: قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے شور و غل میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ہنگامہ برپا کر دیا جس نے ہر کسی کو ہکا بکا کر دیا ،تاہم اب چیف سلیکٹر نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ میں عماد وسیم کو شاندار انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کرتاہوں اور جو خدمات انہوں نے کرکٹ کیلئے سرانجام دیں اس پر بھی انہیں سراہتا ہوں ، میں ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہش کا اظہار کرتا ہوں ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے واپس پہنچنے پر سب سے پہلے بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دیا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا تاہم ابھی تک ون ڈے کپتانی کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔
دوسر ی بڑی تبدیلی چیف سلیکٹر کی دیکھنے میں آئی اور یہ عہدہ انضمام الحق کے بعد سابق فاسٹ باولر اور مشیر کھیل وہاب ریاض کو دیا گیا ، حال ہی میں دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی میں جاری ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہواہے جس میں وہاب ریاض کافی سرگرم دکھائی دیئے ۔