اسلام آ باد:فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم 29 نومبرکو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 29 نومبرکو طلب کیاگیا ہے۔
2017 میں راولپنڈی پولیس کےسربراہ اسرارعباسی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
خیال رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔
فیض آباد انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو طلب کرلیا








