راولپنڈی(ممتازنیوز)ملک میں عام انتخابات کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوآرڈی نیشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس پارٹی کی سینئر راہنما طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں کمیٹی اراکین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے اور ان کی سفارشات لی گئیں۔
کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کئے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو بھی جاری رہے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں بشمول میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سے درخواست گزاروں کے انٹرویوز ہوں گے۔
پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، ن لیگ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس، ضلع اٹک سے امیدواروں سےانٹرویو کئے گئے








