اسلام آباد(ممتازنیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل خصوصی عدالت میں ہوگی ، سابق وزیراعظم کو جوڈیشل کمپلیکس پیش کئے جانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ممکنہ پیشی کے پیش نظرجوڈیشل کمپلیکس میں اڈیالہ جیل سے لائے جانے والے قیدیوں کونہ لانے کا فیصلہ کیا گیاہے، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب نہیں دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی پر اعلیٰ قیادت نے بھی ہدایات جاری کر دیں ،تحریک انصاف کے کارکنان کو جوڈیشل کمپلیکس نہ جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے،ہدایات نامہ میں کہا گیا ہے کہ ورکرز کے جوڈیشل کمپلیکس جانے کی صورت میں حکومت دوبارہ جیل ٹرائل کے احکامات جاری سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹ ایکٹ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔
سائفر کیس کی سماعت کل،عمران کوجوڈیشل کمپلیکس لانے کا فیصلہ نہ ہوسکا،ویڈیو لنک پیشی کاامکان








