بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، ن لیگ کی کامیابی پاکستان کومسائل سے نجات دلائے گی۔

شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ایم این ایز نے ملاقات کی، علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری شامل تھے۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، اور عوام کے اعتماد سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی۔