بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس: عمران کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دارخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے، اس کے لیے وقت درکارہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ استدعا منظورکی جاتی ہے، مگر جواب جمع کرائیں، کمیٹی نے کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔