لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہاہے کہ 2024 پاکستان اور عوام کے لئے نئی امید، ترقی کا نیا دور لے کر آ رہا ہے، نوجوان ملک کا سرمايہ ہیں، نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور اقلیتی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کااجلا س ہواجس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے ‘ایم ایس ایف اور مائینارٹیز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا ۔ اجلاس میں ‘ایم ایس ایف اور مائیناریٹیز ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں عام انتخابات میں نوجوانوں اور مائینارٹیز ونگ کی بھرپور شرکت اور شموليت کو يقينی بنانے کی تاکيد کی گئی ۔ اجلاس میں ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے اور وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے، ایم ایس ایف کے پليٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی سياسی میں شموليت کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا،ان شاءاللہ، قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں۔مریم نواز شریف نے کہاکہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا،۔ایم ایس ایف اور مائیناریٹیز ونگ نے سیاسی مواقع بڑھانے اور پارٹی سرپرستی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاکہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان کی ترقی کے مشن میں قائد نواز شریف کے سپاہی بن کر کام کریں گے۔








