بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن یکم دسمبر کو کرانے کا فیصلہ

لاہور:انٹراپارٹی الیکشن یکم دسمبر کو کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیئرمین کا بھی فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کور کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ۔ تاہم پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔