لاہور: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 29 نومبر کو یوم یک جہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل کی۔انہوں نے کل کراچی میں یوم یک جہتی فلسطین ریلی میں پارٹی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ پارٹی رہنما اور کارکن ملی جذبے سے ریلی میں شریک ہوں۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرے، شہباز شریف نے کہاکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، غزہ کے شہدا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے لئے(کل) بدھ کو شاہراہ قائدین اور طارق روڈ انٹرسیکشن پر ریلی ہو گی اقوام متحدہ 29 نومبر کو فلسطین کے ساتھ عالمی یک جہتی کر رہا ہے
شہباز شریف کی یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل








