اسلام آباد(ممتازنیوز) پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہاہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیرانٹراپارٹی کا آپشن زیرغورآیا،انہوں نے جسے نامزدکیاوہ نام سامنے نہیں لایاجاسکتا ،چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں چند اہم فیصلے ہوئے،فیصلہ ہواکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی،میں نےرائے دی کہ انٹراپارٹی الیکشن کرادیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیرانٹراپارٹی کا آپشن زیرغورآیاتاہم انٹراپارٹی سے انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگاچیئرمین پی ٹی آئی نے جس نام نامزدکیاوہ نام ابھی سامنے نہیں لایا جاسکتاتاہم چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی سربراہ رہیں گے اور سرپرستی کرتے رہیں گےپارٹی میں کسی قسم کی کوئی کنفویژن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ٹرائل کو چیلنج کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیرانٹراپارٹی الیکشن،نئے چیئرمین کے لیے نامزدکردہ نام سامنے نہیں لایاجاسکتا،علی ظفر








