کویت(ممتازنیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑدوروزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔کویت کے وزیربجلی جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیراعظم کا استقبال کیا،اس موقع پرکویت میں پاکستا ن کے سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔نگران وزیراعظم کویت کے وزیراعظم شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے ،وہ کویت کے ولی عہدمشعل الاحمد الجابر الصباح سے بھی ملیں گے۔وزیراعظم کے دورے کے دوران مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے مینگروو کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔








