بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک: ڈالر 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر نے چند پیسے مہنگا ہو کر اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

PSX میں تاریخ ر قم: 61 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں 100 انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ رقم کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 302 کی تاریخی سطح پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔