بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبر پختون خواہ کی ترقی کے رکے سفر کو پھر سے شروع کریں گے،شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبر پختون خواہ کی ترقی کے رکے سفر کو پھر سے شروع کریں گے، افسوس 10 سال خیبرپختون خوا ترقی سے محروم رہا،خیبرپختون خوا کو امن وترقی کا گہوارہ بنا کر پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز کرنی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ن لیگ خیبرپختون خواہ کے صدر انجینئرامیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی سے ملاقات کے دوران کیا،شہباز شریف نے کہاکہ خیبرپختون خوا کے غیور عوام نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی قربانیاں دی ہیں، ملاقات میں پارٹی کے تنظیموں امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا ،پارٹی صدر نےانجینئر امیر مقام کی قیادت میں خیبر پختون خواہ میں پارٹی کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا،انجینئر امیر مقام اور مرتضی جاوید عباسی نے خیبر پختون خواہ میں انتخابی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔