بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیساکروگے ویسابھرو گے،چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر نوازشریف کاردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن)کے قائدوسابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈریفرنس میں اپنی بریت سے متعلق کہاہے کہ معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا، اُسی نے سرخرو کیا ‘۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ میں نے بہت پہلے کہاتھا کہ میں نے معاملات کو اللہ پر چھوڑا ہے،اللہ تعالی، جو ریفرنس باقی ہے اس کا معاملہ بھی اللہ پر چھوڑاہواہے ،سب کو معلوم ہے یہ کیسز کیسے بنے تھے،اس سوال پر کیاعمران خان کو بھی باہر آکرالیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے نوازشریف نے کہاکہ جیساکروگے ویسابھرو گے،میں نہیں چاہتا ہے کہ جومیرے ساتھ ہوا وہ عمران کے ساتھ ہوتاہم ادلے کے بدلہ اللہ کا دستورہے،ا س سوال پر کہ بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بن رہے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ قائد مسلم لیگ (ن) نے جواب دیا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔