اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم و قائدِ ن لیگ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ہے۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، 2019ء میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ نواز شریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی۔









