بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بینظیر بھٹو نے تقسیم اورانتقامی سیاست کاخاتمہ کیا،بلاول بھٹو

کوئٹہ(ممتازنیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقار بھٹو نے جب پارٹی کی بنیاد رکھی توانہوں نے نیاطرز سیاست متعارف کرایا، شہید ذوالفقار بھٹو نے ڈرائینگ روم کی بجائے عوام کی سیاست کی ، شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،جمعرات کوپیپلزپارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ قائد عوام نے تقسیم کی سیاست کودفن کرکے نوجوانوں کوایک امید دی ۔جمہوریت بہترین انتقام کانعرہ لگاکر شہید بینظیر بھٹو نے سیاست کی ،ایک نہتی لڑکی دو آمروں سے ٹکرائی ،بینظیر بھٹو نے تقسیم اورانتقامی سیاست کاخاتمہ کیا۔