اسلام آباد (ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر شیر بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے اور کنٹرول سنبھال لیا۔جمعہ کو اکبر بابر پارٹی کے بانی رہنماؤں کے ہمراہ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچے ۔ اکبر بابر کو دیکھ کر پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹر یٹ کے دروازے کھل گئے ۔اس موقع پر اکبر ایس بابر نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی، ووٹرلسٹ، الیکشن کے طریقہ کار کی معلومات حاصل کرنی ہیں، اکبر ایس بابر نے کہا کہ کئی بانی ارکان الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم کل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں
اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا کنٹرول سنبھال لیا، پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان








