واشنگٹن:امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے رکن کانگریس بریڈ شنائیڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ نے سفیر نے کہاکہ رکن کانگریس نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے رکن کانگریس کو پاکستان میں موجود غیر رجسرڈ شدہ غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کے حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی رکن کانگریس بریڈ شنائیڈر سے پاکستانی سفیر کی ملاقات








