بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن بروقت ہونگے افواہیں پھیلانے سے گریز ہونا چاہیے ،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ کے وہ ہمارے ساتھ ہیں کہ تاثر مسلم لیگ ن کے لیے تباہ کن ہوگا ، اگر پہلے ہی کسی کے پاس 125 سیٹیں ہیں تو الیکشن کمیشن اربوں روپیہ کیوں خرچ کرے ، الیکشن بروقت ہونگے افواہیں پھیلانے سے گریز ہونا چاہیے ، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے باعث آج ہر جماعت انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے قابل ہوئی ، 9 مئی کے واقعات میں ملوث کیا پاکستانی تھے ، ہم شہیدوں کے وارث ہیں قبیل ترین فعل شہداء کے مجسموں کی توہین تھا ،معافی کس بات کی ،چوہدری نثار علی خان اصول پسند سیاست دان ہیں ، پیپلز پارٹی پنجاب کی ہر گلی نکڑ میں موجود ہے ، گوجر خان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،ڈیلی ممتاز ڈیجیٹل کو دئیے گے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے گزشتہ روز اس کا یوم تاسیس گزرا ،ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اسکی بنیاد رکھی اس وقت کیا چیلنج تھے کہ دس کروڑ کی ابادی ہے مگر ووٹ دینے کا حق صرف 80 ہزار لوگوں کو تھا 9 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں تھا ،ائیں آج ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کریں جس کی وجہ سے آج ہر جماعت جو انتخابات میں حصہ لے رہا ہے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مرہون منت ہے، انتخابات ان کی وجہ سے ہو رہا ہے ان کو تختہ دار پہ لٹکایا گیا ،انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کسی بھی علاقے میں دیکھیں کہ پیپلز پارٹی کونے کونے تک موجود ہے ، ہم پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والے کو الیکشنز میں چارج نہ کرسکے ، پیپلز پارٹی کا انحصار صرف ایکٹیبلز پہ کھبی نہیں رہا اور اج کل ووٹرز الکیٹیبلز کو پسند بھی نہیں کرتے ، مسلم لیگ ن کے دوستو کو کہتا ہوںکہ سیاست کو غلط رنگ دے رہے ہیں جو بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ووٹرز آپ کے ساتھ کیا کرتے ہیں ، آپ اسٹیبلشمنٹ کو کیوں ملوث کر رہے ہیں کل جب عمران خان کہتا تھا کہ ایک صفحے پہ ہیں تو تلملاتے تھے تو آج تاثر کیوں دیتے ہیں ،یہ انتخابات کو متنازعہ کریگا اور اس کے نتیجے میں حکومت لاغر بنے گی ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نگران حکومت کا پالیسیوں سے لینا دینا کوئی نہیں محنت اور بھاگ دوڑ کر رہے ہیں آرمی چیف کو بھی کریڈٹ دیں کہ انہوں نے ملکی مفاد میں بہت سارے اسٹیپ لیے ہیں بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ جب گھر میں مشکل حالات ہوں تو سب کو سر جوڑنا چاہیے ہم سب ایک ہیں ایک ملک کے باشندے ہیں ،چھوٹے چھوٹے معاملات پس پشت ڈالیں ، اس کا مطلب ہے کہ ن لیگ ہار مان کے گراؤنڈ میں جا رہے ہیں ،اس دن ایک بندے کو مار پڑی ہے جس نے کہا کہ ووٹ دو نہ دو ہماری بات ہو گی ہے اس طرح تو ووٹرز ری ایکشن دینگے بلکہ آپ کا ووٹ جو عزت دو والا بیانیہ کہاں گیا ہے ، میاں نواز شریف کے بری ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاڈلے ہم خود بناتے ہیں اس طرح کی اسطلاوں سے آپ کا نظام متنازعہ ہو رہا ہے ،سیاست کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن میں جان نہیں ہوتی کوئی کہتا ہے کہ میرے پاس 125 سیٹیں ہیں کوئی کہتا ہے کہ میں حکومت بنانے جارہا ہوں تو میرا خیال ہے کہ الیکشن کمیشن و اربوں روپے کے اخراجات کی کیا ضرورت ہے، اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے کہ وہ نیوٹرل ہے تو جب وہ کہہ رہے ہیں تو آپ انہیں کیوں گھیسٹ رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر بات ملکی مفاد میں ہونا چاہیے ،الیکشن کا مطلب ملکی مفاد کے تحت کام کرنا ، افواہیں پھیلانے والے کون ہیں ،میڈیا پہ بیٹھ کے ملک کا مثبت چہرہ دکھانا چاہیے ، ریس لگی ہوئی ہے سیاست دان ،میڈیا سوشل میڈیا افواہیں پھیلا رہا ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ کتنی غلط اور خطرناک بات ہے کہ یہ کہنا کہ اسٹشبلمنٹ میرے ساتھ ہے اور تمارے خلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ سینٹر عرفان صدیقی سنئیر صحافی اور دانشور ہیں وہ کیوں افواہیں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن ملتوی ہونگے یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ 8 فروری کو ہونگے گلی نکڑ پہ باتیں نہیں ہونی چاہیں ، قوم کو کنفیوز نہیں کرنا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ملک کو چیلنجز درپیش ہیں ہمیں مل کے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں ،صرف قرضہ لینے کی تگ و دو نہیں کرنی چاہیے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی انتخابات کے بعد فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعظم کون ہوگا ، حکومت وہی جماعت بنائے گی جس کے پاس نمبرز پورے ہونگے مجھے نظر آتا ہے کہ یہ الیکشنز سرپرائز دینگے ، ووٹ مشکل ہے اب وہ ووٹر نہیں جو دس پندرہ سال پہلے کا تھا ، 9 مئی کے حوالے سے سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کیپٹل ہل …