اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ واقعہ میں مبینہ طور پراپنے دوکارکنوں کو رہاکرانے کی ناکام۔دونوں کا عاعد شیرعلی اور ان کے والد شیرعلی سے قریبی تعلق ہے ۔ عمران ریاض نے کہا ہےکہ سعودی عرب نے ن لیگ کے عابد شیر علی کے قریبی ساتھی سابقہ یونین کونسل چیئرمین اور سٹی مئیر کے امیدوار اور چوہدری شیر علی کے بزنس پارٹنر خواجہ رضوان کے سگے بھائی لقمان اور بھتیجےعنصر کو مدینہ شریف واقعہ پر گرفتار کیا تھا ،رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ میں وزیر اعظم اور ان کے وفد کیخلاف نعرے بازی طے شدہ پروگرام کے تحت ان دونوں نے شروع کی، جس میں بعد میں وہاں موجود دوسرے پاکستانی بھی شامل ہوگئے ۔ یاد رہے سعودی عرب میں مدینہ منور ہ واقعہ میں سات لوگ گرفتا رکئے گئے تھے ان میں سے دو کا تعلق فیصل آباد سے ہیں اور یہ دونوں عابد شیر علی اور ان کے والد کے قریبی ساتھ ہے۔ سینرصحافی عمران ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنے پروگرام میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہاز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر لند ن سے خصوصی طور پر آنے والے عابد شیر علی اور سلمان شہباز نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی عملے کے ذریعےاپنے ان دونوں کارکنوں کو رہا کرانے کے لئے پوری کوشش کی ہے جس میں وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ دیہ امر قابل ذکر ہے کہ چور چور کے نعرے لگ رہے تھے اس وقت مریم اورنگزیب ویڈیو بنانے والے کو دیکھ کر نہ صرف زیر لب مسکرارہی تھی بلکہ انگوٹھے کے نشان بناکر سراہ بھی رہی تھی۔
مدینہ منورہ واقعہ میں گرفتاردون لیگی کارکنا ن نکلے ، رہائی کی کوششیں تاحال ناکام








