دبئی (ممتازنیوز )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کابڑاچیلنج ہے،شیخ محمد بن زید النہیان کوکاپ 28کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد پیش کرتاہوں ،ترقیاتی ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی فنڈکااہتمام وقت کی ضرورت ہے ،ہفتہ کودبئی میں ورلڈکلائمٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی ضرورت ہے ،ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے آگےبڑھیں ،لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کاقیام قابل ستائش ہےپاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمنٹنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کی ہیں
موسمیاتی تبدیلی ،ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے آگےبڑھیں،انوارالحق کاکڑ








