فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے بھی کی گئی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
📣📣
Are YOU charged 🔋 for the most awaited trade of the season!?!? 🔥🔥
Naseem Shah moves to 🔁 Islamabad United
Abrar Ahmed moves to 🔁 Quetta Gladiators
Mohammad Wasim Jr moves to 🔁 Quetta Gladiators #HBLPSLDraft #HBLPSL9 @iNaseemShah @IsbUnited @TeamQuetta pic.twitter.com/IGZFDCt0WL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 2, 2023
اس کے علاوہ کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔









