بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹھارہویں ترمیم نامکمل ،ن لیگ نے مزید ترمیم کا عندیہ دے دیا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نا مکمل ہے، ن لیگ مکمل کرے گی۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، دانیال عزیز متنازع بیان بازی سے پرہیز کریں۔ **
لاہور میں رانا ثناء اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل مضبوط حکومت ہے، ہم بہترین امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔
18ویں ترمیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم نا مکمل ہے، ن لیگ مکمل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ اور بےروزگاری کا خاتمہ کریں گے، پہلے بھی ملک سے لوڈشیڈنگ اور بدامنی کا خاتمہ کیا،اب بھی کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر انھیں اڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے کہا کہ دانیال عزیز بیان کی وضاحت کریں اور رویہ درست کریں، انھیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی ٹکٹس کے خواہشمندوں کےانٹرویو ہوئے، نوازشریف نے تمام لوگوں کی بات سنیں، اجلاس تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی11 نشستوں کیلئے 38 افراد کے انٹرویو ہوئے، صوبائی اسمبلی کی 23 نشستوں کیلئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔