بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کون سے افراد اس سال حج نہیں کر سکیں گے؟ سعودی وزارت حج نے بتا دیا

ریاض(نیوز ڈیسک)حج کی ادائیگی کے حوالے سے سعودی وزارت حج  و عمرہ کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج ادائیگی کے لیےحج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔