ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، اور ایک سال میں آصف زرداری کا تراشہ ہیرااتناپسند آیا کہ اپنی کرسی حوالے کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان کے 2008 سے 2022 تک آصف زرداری قائد رہے، پھر وہ 2022 میں پی ٹی آئی میں آئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف ایک سال میں آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی کرسی ان کے حوالے کردی۔
تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں PTIمیں آۓ۔ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ھیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی۔ اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ… pic.twitter.com/siV5nFhtWO
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 3, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے اپنے پرانےساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، وہ اپنی غیرحاضری میں اپنے پرانےساتھیوں پر اعتبارکرنے کو تیار نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس نے ساری عمر دھوکے دیئے ہوں اس کے لئے دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے، بہرحال پی ٹی آئی والوں کیلئے شرم حیا کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا۔









