بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کی خاص تہذیب اور ثقافت امتیازی وصف رکھتی ہے،نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ سیاست ہو یا ثقافت،معیشت ہو یا معاشرت، شہر ہو کہ دیہات سندھ کی خاص تہذیب اور ثقافت اپنا امتیازی وصف رکھتی ہے۔
یوم ثقافت سندھ (سندھ کلچر ڈے) پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سب کو سندھ کلچر ڈے مبارک ہو ، اجرک، سندھی ٹوپی اور دستار پوری دنیا میں سندھ اور پاکستان کی پہچان ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ وفاق پاکستان کا خوبصورت اور منفرد پھول ہے، سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت، مہمانوں کی خدمت، مظلوم کی مدد اور بہادری کی روایات سے سجی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندر، شاہ عبد الطیف بھٹائی جیسے اللہ والوں کے وجود سے یہ دھرتی مزید ممتاز ہوگئی، یہ ماروی کی ناقابل فراموش داستان رکھنے والی دھرتی ہے، اس کے رنگ جدا، منفرد اور دل تسخیر کرلینے والے ہیں۔