اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آج دوسرا اجلاس ہوگا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا ،پیرکوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا پارلیمانی بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا ارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ہو گا پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوسرا اجلاس ہوگا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا
پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا پارلیمانی بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام…— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 4, 2023









