بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آنے والے برسوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی ،انوارالحق کاکڑ

گوادر(ممتازنیوز )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان سے میری خاص نسبت ہے ،پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ،چین نے کروڑوں لوگوں کوبے مثال انداز سے غربت سے نکالا،صدر شی چن پنگ نے چین کی ترقی کونئی جہتوں پرپہنچایا ،پیر کوگوادرمیں سمندری پانی کوقابل استعمال بنانےکے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہاکہ گوادرکے لیے صاف پینے کاپانی ایک مسئلہ تھاجسے حل کرلیاگیا،،بلوچستان کی آبادی کم اورمواقع بہت زیادہ ہیں ،سی پیک کے ذریعے گوادر کے عوام ترقی کے نئے دورمیں داخل ہوگئے،آنے والے برسوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی ،نوجوانوںکوگوادرمیںکام کے مواقع میسرآئیں گے