لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اورسابق وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ الیکشن کے لیے تیارہے ،کارکن پرجوش ہیں قوم ہمیں بھرپورمینڈیٹ دے گی ،جے یوآئی سے انتخابی اتحاد زیرغورنہیں ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوسکتی ہے ،پیر کولاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ دانیال عزیز کی احسن اقبال سے ناراضگی ٹکٹ کی وجہ سے ہے ،دانیال عزیز اوراحسن اقبال کوپارٹی کے فیصلے کاانتظار کرناچاہیے ،مہنگائی اگر احسن اقبال کی وجہ سے ہوئی تو دانیال عزیز 16ماہ سے کہاں تھے ۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کوالیکشن ہوں گے ،ن لیگ مینڈیٹ حاصل کرے گی۔
مسلم لیگ ن الیکشن کےلیے تیارہے ،راناثناء اللہ








