بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خضدار اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

خضدار:بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل وڈھ اور گرد و نواح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔