اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عا م انتخابات کے سلسلے میں ڈی آراوزاورآراوزکی تقرری سےقبل صوبائی چیف سیکرٹریزسےمشاورت کافیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےصوبائی چیف سیکرٹریزسےمشاورت کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رواں ہفتےہی صوبائی چیف سیکرٹریزکوطلب کرکےانتخابی افسران کی تقرری کافیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کوڈی آراوزاورآراوزکی اپڈیٹڈ فہرست موصول ہوچکی ہے،اورالیکشن کمیشن چیف سیکرٹریزسےافسران کی کارکردگی پرتبادلہ خیال کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات میں غیرجانبدارافسران تعینات کرنےکیلئےکوشاں ہے۔
عام انتخابات ،الیکشن کمیشن کاڈی آراوز اورآراوزکی تقرری سےقبل اہم فیصلہ








