بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہونے کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد صدر پی ٹی آئی کو جیل ہسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز الٰہی ٰ کے خون کے نمونے لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔